کاروار: 15؍جون(ایس اؤ نیوز )اترکنڑا میں 200سے زائد مقامات ایسے ہیں جہاں ابھی تک کوئی موبائیل نیٹ ورک دستیاب نہیں ہے۔ اب مرکزی حکومت نے بی ایس این ایل کو ہدایت دی ہےکہ وہ ان سبھی مقامات پر مارچ 2024 تک بی ایس این ایل موبائیل نیٹ ورک فراہم کرے، جس کا خرچ خود مرکزی حکومت یونیورسل سرویسس بابلیگیشن فنڈ کے ذریعے ادا کرے گی۔
ضلع کے موبائیل نیٹ ورک سےمحروم سبھی مقامات میں مارچ 2024 تک بی ایس این ایل موبائیل نیٹ ورک دستیاب ہوگا اوربی ایس این ایل اگلے 6مہینوں میں 4جی نیٹ ورک کی خدمات ضلع بھر میں مرحلہ وار فراہم کی جائیں گی۔
اسکول، ہیلتھ سنٹر، راشن دکانوں کو فائبر کنکشن: ریاستی حکومت نے بھارت نیٹ ورک کے ذریعے اسکول، ہیلتھ سینٹر اور راشن دکانوں کو فائبر کنکشن فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ بی ایس این ایل اگلے 3مہینوں میں فائبر کنکشن کے ذریعے قریب 500 کنکشن دے گی۔ جس کے ذریعے انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
دیہی علاقوں کو فائبر کنکشن: مالی سال 2023-24 میں بی ایس این ایل کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ بھارت نیٹ ورک کے توسط سے آمدنی کی جائے۔ دیہی علاقوں کو فائبر کنکشن فراہم کرنے کے لئے بی ایس این ایل مقامی چینل کے شراکت دار (بھارت کے صنعت کار) کا رجسٹریشن کرے گی۔ اس طرح دیہی علاقوں کو فائبر کنکشن کے ذریعے معیاری انٹر نیٹ کی خدمات دستیاب ہونگی۔
نیٹ ورک کی قوت میں اضافہ کرنےوالے بیٹری سٹ: بی ایس این ایل سال 2022 میں 10 مقامات کےلئے بیٹری سیٹ خریدےتھےتو سال 2023 میں 84 مقامات کےلئے بیٹری سٹ خریدے گئے تھے۔ نئے بیٹری سیٹ کا ذخیرہ بی ایس این ایل نیٹ ورک کے وقت میں بہتری لائے گا۔
جدید ٹیلی کام اشیاء کی نصب کاری: اترکنڑا ضلع کے نیٹ ورک کو معیاری بنانے کےلئے جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل کور ٹیلی کام کے سوپر ایڈز راوٹر، براوڈبینڈ نیٹ ورک گیٹ وے(بی این جی)، آپٹیکل ٹرمینل نیٹ ورک(او ٹی این)، کنورڈز پیکٹ ایکسس نیٹ ورک(سی پی اے این) جیسے ٹیلی کام اشیاء کی خریداری آخری مرحلےمیں ہے۔ اترکنڑا ضلع میں مالی سال 2023-24 کے تحت متعلقہ ٹیلی کوم اشیاء کی نصب کاری کی جائے گی ۔ ان ٹیلی کوم اشیاء کی نصب کاری کی وجہ سے بی ایس این ایل بیک ہال بینڈوڈتھ اور نیٹ ورک کی دستیابی میں بہت معیاری بہتری آنےکی بات کہی جارہی ہے۔